راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 2019 کے مدارس رجسٹریشن معاہدے پر آج بھی قائم ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا 2019 میں مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا، تحریک انصاف اس معاہدے پر آج بھی قائم ہے ، مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، مدارس میں بچوں کو جدید علوم بھی پڑھائے جانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو عمران خان کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے، پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کے دوران مسنگ پرسن کی فہرست تیار کر لی، معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے اور اس کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دیں گے۔