چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا محکموں کے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

Published On 09 December,2024 06:01 pm

لاہور:(دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا سرکاری محکموں کے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔

اب کسی بھی شکایت کے بارے میں متعلقہ محکموں سے رجوع کیے بغیر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں ہوسکے گی، براہِ راست کیسز داخل ہونے کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا کیسز میں اضافہ کے باعث فیصلہ کیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ براہِ راست کیسز دائر کرنے سے سائلین کو بھی اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار شبیر شاہ نے سرکلر جاری کر دیا۔