فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ سٹیشنز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

رانا تنویر حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے تمام پٹرول پمپس پر چارجنگ سٹیشنز نصب کرے، 39000 الیکٹرک بائیکس اور 1900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرض پر فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شفافیت کے لیے پورا پروسیس ڈیجیٹلائز کیا جائے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا، الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔