اسلام آباد :(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا کا معاملہ نہ سلجھا توحکومت کیلئےپرابلم ہو گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا بہت پہلے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل سرپرائزنہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے بہت پہلے شواہد بانی کےخلاف دے دیئےہیں، عمران خان کا تو ملٹری کورٹ میں ٹرائل توہوگا، نومئی کےعلاوہ بھی بہت کچھ ہوا ہے، آج تک جوکچھ ہوا سب فہرست کا حصہ ہے، لیپ ٹاپ،ویڈیو،آڈیو،ریکارڈنگ،پلاننگ سمیت بہت سےشواہد ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قمرجاوید باجوہ کوجب گیم سمجھ آگئی توانہوں نےفیض حمید کوہٹا دیا تھا، اگروہ فیض حمید کونہ ہٹاتےتو انہیں قصوروارسمجھتے۔
امید کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کےحوالےسے باقی معاملات میں بھی آنکھ کھل جائے گی،عمران خان خود کہہ رہے ہیں ان کی قیادت گڈی گڈی کھیل رہی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے پاس مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو کسی سے نہیں اپنے آپ سے بہت بڑا خطرہ ہے، جو لوگ نہیں سمجھتے وہ منہ کے بل گرجاتے ہیں، مولانا فصل الرحمان کا معاملہ اگرنہیں سلجھا تو حکومت کے لیے پرابلم ہو گی، میری خواہش ہے مولانا کے ساتھ دل بڑا کرکے مسائل کو حل کرلیا جائے، ہفتے، دس دن کے اندر مولانا کے ساتھ معاملات کو حل کر لیا جائے گا۔