پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار 8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور

Published On 14 December,2024 11:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار 8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے گزشتہ روز کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور کیں، پانچ بچوں کی روبکار رہائی کے لیے جیل جا چکی تین بچوں کی رہائی کے لیے روبکار آج جیل جائے گی۔

ضمانتیں منظور ہونے والے بچوں میں سے 2 کا راولپنڈی ، 3 کا افغانستان ، ایک کا باجوڑ، ایک مردان اور ایک کا تعلق کہوٹہ سے ہے، بچوں کو پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار کیا گیا تھا۔