اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس وقار احمد نے الیکشن پٹیشن سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس وقار احمد نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل سے خود کو الگ کرتا ہوں، اعتراض کنندہ نے ٹریبونل پر اعتراض کیا ہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرزم فورم کا رکن رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں، جب کوئی جج بننے کا حلف اٹھاتا ہے تو اس کا پارٹی سے تعلق ختم ہو جاتا ہے۔
جسٹس وقار احمد کا کہنا ہے کہ حلف اٹھانے کے بعد جج کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں رہتا، اعتراض کے بعد کیسز دوسرے ٹریبونل میں منتقل کیے جائیں، اعتراضات کے بعد الیکشن سے متعلق کیسز نہیں سن سکتا۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے رکن ارباب وسیم نے جسٹس وقار احمد پر اعتراض کیا تھا۔