اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ، بل پیر کو اسمبلی میں پیش ہوگا

Published On 14 December,2024 07:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل منظوری کے لیے پیر کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

پیر کو پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔

تنخواہوں میں اضافہ کا بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے جسے منظوری کے لیے پیر کو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے جبکہ بل کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی۔