بانی نے پارٹی کی تجویز پر سول نافرمانی تحریک چند دنوں کیلئے موخر کی: بیرسٹر سیف

Published On 19 December,2024 04:36 pm

مردان: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی نے پارٹی کی تجویز پر سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کیلئے موخر کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت نے معشیت کا بھٹہ پہلے ہی بٹھا دیا ہے، مذاکرات بارے بار بار کہہ چکے ہیں کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل مفاہمت اور سیاسی طریقے سے ہو، پارٹی سے کہا ہے کہ پہلے تمام اپوزیشن جماعتوں کو جمع کرکے ان سے مذاکرات کئے جائیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے بعد دوسرے مرحلے میں حکومت سے بات چیت کی سکتی ہے۔