پارلیمانی طرز حکمرانی کو مضبوط بنایا اور جمہوری روایات کا تحفظ کیا جائے: چیئرمین سینیٹ

Published On 21 December,2024 02:04 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمانی طرز حکمرانی کو مضبوط، شفافیت، شمولیت اور جمہوری روایات کا تحفظ کیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپیکرز کانفرنس کے دوسرے روز کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں جمہوری روایات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بدلتے ہوئے طرز حکمرانی کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے، مجالس قانون ساز کو نہ صرف موجودہ چیلنجز کا جواب دینا ہوگا بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ مہارت، بصیرت اور باہمی تعاون کے ساتھ ان کا سامنا کریں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سمیت چاروں صوبوں بشمول آزاد وجموں کشمیر، گلگت بلتستان کے سپیکرز، سیکرٹریز بھی کانفرنس میں موجود تھے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں اس فورم سے خطاب کر رہا ہوں، یہ وہ فورم ہے جہاں پاکستان کے جمہوری اداروں کے نگہبان پارلیمانی طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا مکالمے کے فروغ، بہترین عملی طریقوں کے تبادلے اور رکاوٹوں کی نشاندہی کے ذریعے یہ کانفرنس 18ویں ترمیم کے نفاذ کو بہتر بنانے اور شراکتی طرز حکمرانی اور صوبائی خودمختاری کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ہماری اس مشترکہ عزم کی غماز ہے کہ ہم اپنی مجالس قانون ساز کی مؤثریت، شفافیت اور شمولیت میں اضافہ کریں تاکہ وہ عوام کی امنگوں کی حقیقی نمائندگی کر سکیں۔




Recommended Articles