کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے صوبوں کے ساتھ وفاقی حکومت کی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہارکردیا۔
بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی اہم بیٹھک ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شرکت کی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی بھی شریک ہوئے، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے حکومت سے مذاکرات پر پیشرفت سے آگاہ کیا، شرکاء نے حکومت کی جانب سے آئندہ ہونے والی قانون سازی پر بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو نے شرکاء کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ساتھ اپنے رابطوں کو مزید تیز کریں تاکہ سی ای سی میں مثبت نتیجہ سامنے رکھا جاسکے۔