لاپتہ شہری کی بازیابی کا کیس، ڈی جی ایم آئی سے رپورٹ طلب

Published On 24 December,2024 01:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری کی بازیابی کے کیس میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) سے رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار ناظمہ فتح یاب کی جانب سے وکیل ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت دفاع کے نمائندے بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا شوہر مظفرآباد سے لاپتہ ہوا ہے، وہاں ایف آئی آر درج ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایم آئی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں لاپتہ شہری س متعلق بند لفافہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔