آئینی بینچ نے اگلے 3 روز کی کاز لسٹ منسوخ کردی

Published On 07 January,2025 06:20 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اگلے 3 روز کی کاز لسٹ منسوخ کردی۔

اسسٹنٹ رجسٹرار نے کاز لسٹ کی منسوخی کا نوٹس جاری کر دیا ، نوٹس میں بتایا گیا سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی آٹھ، نو اور 10 جنوری کی جاری کاز لسٹ منسوخ کی جاتی ہے۔

تمام ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔