ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Published On 07 January,2025 07:20 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل ملک ک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی رہنےکا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں  شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند متوقع ہے، صبح کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اوربالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہر ا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

اسی طرح مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں پٹن 6 اورکاکول جبکہ 1،کشمیر، گڑھی دوپٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 10، کالام منفی 9، قلات، استور منفی 8، کوئٹہ، گوپس، زیارت منفی 7،سکردو، دروش، چترال اورہنزہ میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔