لاہور:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہونا چاہیے۔
لاہور میں اپنے ایک بیان میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جوتنصیبات پر حملہ کیا ،کیا اس کاکوئی مداوا ہے، ہماری کبھی یہ خواہش نہیں رہی کہ اداروں پر حملہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ 10اکتوبر 1999 کو میں نے شہبازشریف کو کہا ہماری خلاف سازش ہوگئی ہے، ہماری حکومت کو گرایا جائےگا، یہ بعد بات واضح ہوگئی تھی کہ انہوں نےمارشل لاء لگانا تھا، ملک میں آئین سے ہٹ کوئی کام نہیں ہوناچاہیے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگرنوازشریف سی پیک شروع نہ کرتےتوان کوکبھی ہٹایا نہ جاتا، یہ بانی پی ٹی آئی کےسابق وزیرداخلہ اعجازشاہ بات کر رہے ہیں میں نہیں کہہ رہا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ کیا2018میں جعلی کیسز نہیں بنتے رہے؟ کیاراحیل شریف سازش کا حصہ نہیں تھے، نواز شریف نےراحیل شریف کو ایکسٹینشن نہیں دی۔