لاہور:(دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا رواں ماہ کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق قائد پاکستان مسلم لیگ ن اپنے دورہ کے دوران بیرون ملک مقیم سیاسی اور کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں نواز شریف مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنان سے بھی خطاب کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔