میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ

Published On 11 January,2025 10:38 am

میرپورخاص: (دنیا نیوز) میرپور خاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

جمعہ کی رات میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، ناروال، بہاولپور میں آج بارش کا امکان ہے، پاکپتن، بہاولنگر، شیخوپورہ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے، غیر معمولی شدت یا تاریخی سردی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔