لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا، دھند کی شدت میں واضح کمی

Published On 09 January,2025 09:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سورج کرنیں بکھیر نے لگا جس کے باعث دھند کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا آج کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں 11 جنوری کو ہلکی بوندا باندی کے امکانات ہیں جبکہ رواں دنوں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔