خیبر پختونخوا حکومت کی کُرم میں ہیلی کاپٹر سروس جاری، ادویات اور مریض منتقل

Published On 12 January,2025 06:09 pm

پشاور:(دنیا نیوز) کُرم کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آج صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی کُرم کے لئے پانچ پروازیں روانہ ہوئیں، پہلی پرواز کے ذریعے 1500 کلوگرام ادویات پشاور سے صدہ پہنچائی گئیں، پرواز میں تین افراد کو بھی صدہ منتقل کیا گیا۔

اسی طرح دوسری پرواز میں چھ افراد کو صدہ سے علیزئی پہنچایا گیا، تیسری پرواز کے ذریعے 43 افراد کو علیزئی سے ٹل منتقل کیا گیا تیسری پرواز میں 200 کلوگرام ضروری سامان، چوتھی پرواز میں ٹل سے 22 افراد کے علاوہ 200 کلوگرام سامان جبکہ آخری اور پانچویں پرواز میں 40 افراد کو بمعہ سامان علیزئی سے پشاور منتقل کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر آج صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 114 افراد کو ایئر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔