اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے سید امین الحق، حفیظ الدین ودیگر کا توجہ دلاؤ نوٹس زیر غور آئے گا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 اور کمیشن برائے مقام خواتین ایکٹ میں ترمیم کے بلز ایوان پیش کریں گے۔
اسی طرح وزیر خزانہ جنوری تا جون این ایف سی ایوارڈ کی تعمیل کی رپورٹ پیش کریں گے ۔
علاوہ ازیں وزیر قانون پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کریں گے ، صاحبزادہ صبغت اللہ کا توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔