کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ریٹائرڈ ڈاکٹر کی پنشن روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی آئینی بنچ کے روبرو ریٹائرمنٹ کے 3 سال بعد پنشن روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ محکمہ صحت سندھ نے 2021 میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر پریتم داس کی پنشن 2024 میں روک دی۔
وکیل نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے 3 سال بعد پنشن روکنا غیر قانونی ہے، 2019 میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری 2024 میں کیسے ہوسکتی ہے؟ جس دور کی کرپشن کا ذکر ہے اس وقت ڈاکٹر پریتم داس وہاں تعینات ہی نہیں تھے۔
درخواست گزار کے وکیل دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ نے ریٹائرڈ ڈاکٹر کی پنشن روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔