بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہئے: عمر ایوب

Published On 16 January,2025 05:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں عمر ایوب اور اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہئے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف عمر ایوب اور اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے 7 دنوں میں کمیشن کے حوالے سے بھی بتانا ہے، پاکستان میں انرجی کرائسز ہمارے سروں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی 85 روپے فی یونٹ سے زائد ہوگئی، ملک میں بیروزگاری بڑھی، تمام مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہوگا۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کا سنگین مسئلہ ہے، وزیر خارجہ کو فوری افغانستان کا دورہ کرنا چاہیے، افغانستان کے ساتھ تمام معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیے جائیں۔