اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کیلئے 2 ناموں پر اتفاق، بلوچستان کیلئے 3 نام منظور

Published On 17 January,2025 06:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے 4 میں سے 2 ناموں پر اتفاق کر لیا گیا، سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ناموں کی منظوری دی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے محمد آصف ریکی، نجم الدین مینگل اور محمد ایوب کے ناموں پر اتفاق کیا گیا۔