خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب

Published On 23 January,2025 03:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کر دیا گیا۔

خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے، وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہائی پاور سلیکشن بورڈ گریڈ 21 اور 22 میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے۔