پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔
قرار داد پی ٹی آئی کے شفیع اللہ جان نے پیش کی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاق پیکا ایکٹ سے غیر جمہوری اور متنازعہ ترامیم واپس لے، پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کے پی اسمبلی آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کو مسترد کرتی ہے۔