اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 11 فروری کو ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتیوں پر غور ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق ججز تعیناتیوں کے لیے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سمیت 5 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن نے لاہور بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ججز کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق سینئر ہائیکورٹس ججز کو جسٹس منیب اختر کے اعتراضات پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔