لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں کی تشکیل کیخلاف متفرق درخواست کو دوبارہ بحال کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں 56 کمپنیوں کی تشکیل کیخلاف خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ 56 کمپنیوں کیخلاف عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونے والی درخواست کو بحال کر دیا، گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کیا گیا تھا۔