سوات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

سوات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔