اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے، کشمیر کی آزادی کیلئے ہم سب کو مل جدوجہد کرنا ہو گی ۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے، ان کی جدوجہد اور ان کے خلاف ریاستی جبر و استبداد کے خلاف آواز اٹھانے کا دن ہے۔
راننا مشہود نے کہا کہ کشمیر میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر تمام عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، وہ قراردادیں جن کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے آج ان قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دینے کا دن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان کشمیری نوجوانوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی نوجوانوں میں بھی اضطراب پایا جاتا ہے۔