عمران خان کو بدترین حکمرانی کے بعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ کیا گیا: خواجہ آصف

Published On 07 February,2025 01:26 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدترین حکمرانی کے بعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ کئے گئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے بغاوت کردی،9 مئی برپا کیا گیا، کے پی سے اسلام آباد پر مسلح حملے آج بھی جاری ہیں، ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی،77 سالہ تاریخ میں کسی لیڈر یا جماعت نے شہدا کی توہین نہیں کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کی حساس یا دفاع کے نشان یا تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا، کسی نے 9مئی برپا کرنے کا سوچا بھی نہیں۔