اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر التوا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس کی سماعت آج ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کیس کی سماعت صبح 10 بجے ہوگی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر سمیت درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے کیس زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
واضح رہے کہ اکبر ایس بابر اور دیگر نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔