رائٹ سائزنگ کے تحت ختم آسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

Published On 12 February,2025 04:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے ختم آسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت کابینہ ڈویژن نے تفصیلات ایوان میں پیش کیں، جس کے مطابق رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ ایک سے گریڈ 22 کی 11 ہزار 877 آسامیاں ختم کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق گریڈ 19 سے 22 کی 113 آسامیوں کو ختم کیا گیا، رائٹ سائزنگ سے گریڈ ایک سے 18 کی 11 ہزار 764 آسامیاں ختم ہوئیں۔

سب سے زیادہ گریڈ ایک سے 4 درجہ چہارم کی آسامیاں رائٹ سائزنگ پالیسی کی زد میں آئیں، رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 5 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کی گئیں۔