اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے گرینڈالائنس کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے۔
پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنےکی شرح کم ہوئی ہے، مہنگائی کم نہیں ہوئی، 2ملین لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالیہ ہماری بات نہیں سن رہی ہے، اپوزیشن کے گرینڈالائنس کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے، مختلف جماعتوں کے مختلف نظریے ہیں، یہ حکومت جھوٹ پر آئی اور جھوٹ پر کام کررہی ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگوں کو مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہے، ملک میں رول آف لاء لانا ہوگا، ہمارے لوگ 2 سال سے9 مئی کے کیسز میں جیل میں ہیں۔
آخر میں فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کو آج چھوڑ دیں تو سب کہیں گے ہم بری الذمہ ہیں۔