سپریم کورٹ میں 6 ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 13 February,2025 01:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں 6 ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے ایکٹنگ جج مقرر کر دیئے گئے، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ہاشم کاکڑ سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوگئے۔

جسٹس عامر فاروق، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوگئے، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد بھی سپریم کورٹ میں جج تعینات کر دیئے گئے، جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر ہوگئے۔

جسٹس اعجاز سواتی بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر کئے گئے۔