سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 ریگولر بینچز تشکیل

Published On 08 February,2025 09:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔

بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شاہد وحید اور بینچ نمبر دو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے۔

بینچ نمبر 3 جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہو گا۔

بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال اور بینچ نمبر 6 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 4 روز فوجی عدالتوں سے متعلق سماعت کرے گا۔