لاہور ہائیکورٹ میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب

Published On 14 February,2025 06:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا۔

اجلاس میں پنجاب کے 8 سیشن ججز میں سے 4 ججز کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا جائے گا۔

سیشن جج راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ کا نام ہائیکورٹ کے لیے تجویز، سیشن جج محمد اکمل خان اور تجویز احمد شیخ کا نام لاہور ہائیکورٹ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

اسی طرح سیشن جج جزیلہ اسلم اور طارق محمود باجوہ کا نام لاہور ہائیکورٹ، سیشن جج شاہد سعید اور عبہر گل خان کا نام لاہور ہائیکورٹ کے لیے تجویز ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 8 سیشن ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔