سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی نماز جنازہ ادا

Published On 14 February,2025 05:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نماز جنازہ میں شرکت کی، سابق جج جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الاحسن، سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

نماز جنازہ میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس راحیل کامران شیخ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس رضا قریشی نے شرکت کی۔

جسٹس خالد اسحاق، سینئر وکیل بابر اعوان، پیر مسعود چشتی، سینئر وکیل وقار اے شیخ ، اشتر اوصاف، سابق چیف جسٹس یاور علی، سابق جج جسٹس شیخ نجم الحسن بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس شاہد کریم، سابق چیف جسٹس امیر بھٹی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں جسٹس حسن نواز مخدوم، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس اویس خالد نے بھی شرکت کی۔