رمضان سے پہلے یا بعد میں ہمارا جے یو آئی سے الائنس ہو جائیگا: فواد چودھری

Published On 15 February,2025 08:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ رمضان سے پہلے یا بعد میں ہمارا جے یو آئی سے الائنس ہو جائیگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام "بات نکلےگی!" میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جب الیکشن ختم ہوئے تو کہا تھا پی ٹی آئی اور مولانا کو قریب لایا جائے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کافی فاصلے رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ اب پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں فاصلہ کم ہو گیا ہے، دونوں جماعتوں میں کافی چیزیں حل ہو گئی ہیں، کامران مرتضیٰ اور اسد قیصر نے ملاقات میں اپنے معاملات پر بات چیت کی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نکلیں گے تو پی ٹی آئی سیٹل ہو جائے گی، امریکا کیلئے پاکستان اب دلچسپ نہیں رہا ہے، مجھے نہیں لگتا امریکا، سعودی عرب، یو اے ای پاکستان میں کوئی رول ادا کرنے کے موڈ میں ہیں۔