پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کیخلاف نا اہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 20 February,2025 07:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر نااہلی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو گئی۔

این اے 2 سوات سے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی کے خلاف درخواست کی سماعت 27 فروری کو ہوگی، ڈاکٹر امجد علی کے خلاف اثاثہ جات میں تضاد کا کیس ہے، ڈاکٹر امجد کے خلاف درخواست عزیز اللہ نے دائر کی۔

الیکشن کمیشن میں جمشید احمد دستی کے خلاف بھی اثاثہ جات کیس کی سماعت 27 فروری کو ہوگی، امیر اکبر کی درخواست پر جمشید احمد دستی کی نااہلی کیس کی سماعت مقرر ہوئی۔