اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے عدالتی عملہ نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کردیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل نہیں ہوئی اورابھی آگاہ کیا گیا ہے کل توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت نہیں ہو گی۔
قبل ازیں گزشتہ روز عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔