وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزرا کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

Published On 26 February,2025 11:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ میں توسیع کا معاملہ، نئے وزرا کی تقریب حلف برداری آج شام 5 بجے ہوگی۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، انتظامات مکمل کر لیے گئے، تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری ہو گئے۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، خالد مگسی، مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو وزیر صحت لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے کا قلمدان تفویض کیا جائے گا، خالد مگسی کو مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت ملے گی۔