آئی ایم ایف کیساتھ تکنیکی و سٹریٹجک لیول پر ڈسکشنز ہو رہی ہیں: محمد اورنگزیب

Published On 04 March,2025 04:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ تکنیکی و سٹریٹجک لیول پر ڈسکشنز ہو رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ افتتاحی ملاقات ہوئی ہے، ای ایف ایف کے تحت 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم میکرو اکنامک استحکام کے حوالے سے بہتر پوزیشن میں ہیں، ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں جو موقع ملا ہے اسے دانشمندانہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آگے جا کر شمولیت کی بنیاد پر پائیدار معاشی ترقی ممکن ہوسکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت اگلے دو ہفتے جاری رہے گی۔