نواز حکومت کا تسلسل برقراررہتا آج ملائیشیا سے آگے نکل جاتے: احسن اقبال

Published On 05 March,2025 07:32 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ نوازشریف حکومت کا تسلسل برقراررہتا توہم ملائیشیا سےآگےنکل جاتے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سےخطاب پی ٹی آئی نےملکی معیشت کونقصان پہنچایا، ہم نےاپنی سیاست قربان کرکےریاست بچائی، حکومت نےملک کوڈیفالٹ سےبچایا،ملک کوڈیفالٹ سےبچانے کا کریڈٹ وزیراعظم اوراتحادیوں کوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف حکومت کا تسلسل برقراررہتا توہم ملائیشیا سےآگےنکل جاتے، حکومتی اقدامات سےمہنگائی میں نمایاں کمی آئی، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے، ملکی ترقی کےلیےپالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،ملکی ترقی کےلیےسب کوملکراپنا کردارادا کرنا ہوگا، معاشی استحکام کےلیےسیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ہمیں سیاسی نہیں اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی آرہی ہے،احسن اقبال سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہوا ہے۔