اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مذاکرات کےدوران پی ٹی آئی کا واحد مطالبہ عمران خان کی رہائی تھا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے، یہ بھی پتہ چلےعمران خان کون سےاصول پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف امریکا پرالزام،دوسری طرف لائبسٹ حائرکرتےہیں، پی ٹی آئی نےلائبسٹ کو حائر کرنے کے لیے ملین ڈالرخرچ کئے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی والے اب امریکا کےآگےگڑگڑا رہےہیں، مذاکرات کےدوران پی ٹی آئی کا واحد مطالبہ بانی کی رہائی تھا، یہ صرف عمران خان کی رہائی چاہتےہیں، پی ٹی آئی کا کوئی اصول نہیں ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں رانا ثنا اللہ کوڈیتھ سیل میں رکھا گیا، عمران خان کوجیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، نومئی کوجلاؤگھیراؤکیا گیا،ایسا کسی پارٹی نےنہیں کیا۔
آخر میں ملک میں معاشی صورتحال کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔