لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی میں حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تشدد اور افرا تفری میں پروان چڑھی ہے، جس کی بدولت اتحاد کمزور ہی رہے گا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے والی جماعتیں جمہوری روایات کی پاسداری کرتی ہیں، لیکن تحریک انصاف کے غیر جمہوری اقدامات کی وجہ سے اس اتحاد کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں۔