پشاور: (دنیا نیوز) ن لیگ کے صوبائی ترجمان اختیار والی نے کہا کہ پرویز خٹک کو قومی مجرم سمجھتا تھا۔
ن لیگ کے صوبائی ترجمان اختیار والی نے وفاقی کابینہ میں توسیع پرایکس پر بیان میں کہا کہ مالم جبہ، بلین ٹری منصوبے پر پرویز خٹک کو بہت رلایا تھا، آج یہ تمام داغ دھل گئے ہیں۔
اختیار ولی نے کہا کہ اپنی پارٹی کے فیصلوں پر اب شدید تحفظات ہیں، پارٹی کی قیادت سے ہی شکایت کروں گا، جس کو الیکشن میں شکست دی اس کو میری اوپر ترجیح دی گئی۔