قصور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب میں کوئی کام نہیں کیا تھا، ملک میں آگ لگانے والے وطن عزیزکے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے قصور کے علاقے کھائی ہتھارمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہیں، عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی یلغارپھر سے ہورہی ہے، کچھ سیاسی اور کچھ اکھڑے ہوئے لوگ جلاؤ گھیراؤ کرتے ہیں، ہم ایسے لوگوں سے نہیں ڈریں گے، سیکورٹی فورسز قیام امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت پر حملہ کرنے والے کیسے ملک کے ساتھ وفادار ہو سکتے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے ملک کے ساتھ بغاوت کا اعلان کرتے ہیں، ہماری فوج کی تذلیل کی گئی، فوج پر حملہ کیا گیا، ملک میں آگ لگانے والے لوگ کیسے پاکستانی ہو سکتے ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری فوج ہمارا فخر ہے ہماری فوج نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، سیاسیت دانوں کے خلاف پراپیگنڈہ چلایا گیا، ایک پارٹی نے صرف اس ملک کے خلاف کام کیا، انکا مقصد ملک کو تباہ کرنا تھا سی پیک کو روکا گیا۔
ملک احمد خان نے کہا کہ جب اقتدارسنبھالا توملک ڈیفالٹ کے دہانے تھا، شہبازشریف اوران کی معاشی ٹیم نےملک کوڈیفالٹ سےبچایا، شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے، مریم نواز نوجوانوں کوغلیل،لاٹھی نہیں لیپ ٹاپ،کتاب دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب میں بہترین کام کر رہی ہیں، ایک سال میں ریکارڈ منصوبے شروع کیے، آج پنجاب میں کسان بھی خوش ہے، طالب علم بھی خوش ہیں، صحت، زراعت، تعلیم ، ٹرانسپورٹ ، کھیلوں سمیت ہر شعبے میں پنجاب میں کام ہو رہا ہے۔