اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
سلامتی کونسل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، ارکان سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔
ارکان سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، حملے کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔