یو این ایچ سی آر کا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

Published On 05 March,2025 06:28 am

نیویارک: (دنیا نیوز) یو این ایچ سی آر نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش کر دیا۔

یواین انسانی حقوق کمشنر وولکرترک نے مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا، بھارتی ریاست منی پورمیں تشدد اور بے دخلی کے مسئلے کے حل کیلئے بات چیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کوہراساں کرنے پر تشویش ہے۔

وولکر ترک نے مزید کہاکہ دنیا بھر میں20سے زائد تنازعات جاری ہیں جن میں کشمیر بھی شامل ہے۔

کشمیری نمائندگان نے بھی یو این انسانی حقوق کونسل میں بھارتی اقدامات پر مداخلت کا مطالبہ کر دیا، کشمیری نمائندگان نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمے دار ٹھہرائے۔