اپنی سرزمین کی تعمیر نو اور حکومت کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے: ریاض منصور

Published On 18 February,2025 04:39 am

اقوام متحدہ: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے کہا ہے کہ اپنی سر زمین کی تعمیر نو اور حکومت کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے ایک انٹرویو کے دوران فلسطین کی خودمختاری کے لئے سعودی عرب کی حمایت کو سراہتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر جنگی جرائم کا الزام عائد اور غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کے کردار کا خاکہ بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے اصولی اور انتہائی طاقتور مؤقف کو سراہتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ عرب ممالک فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ ہیں تاکہ ان قوتوں کو پیچھے ہٹایا جائے جو فلسطینیوں کی قومی امنگوں کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔