میدرد: (دنیا نیوز) سپین نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا منصوبہ مسترد کردیا۔
سپین کے وزیراعظم نے کہا فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مسئلہ فلسطین پر عالمی قوانین کا احترام کیا جائے، غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم کو چھپایا نہیں جا سکتا۔
آئرلینڈ میں غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کیخلاف احتجاج کیا گیا، ڈبلن میں مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا، فری فری فلسطین اور جسٹس فار فلسطین کے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکا اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کیلئے جنگی ہتھیار دینا بند کرے۔